مریم اورنگزیب

وزیر اعظم کے دیو سائی سے متعلق ٹوئٹ پر مریم اورنگزیب کا سخت ردعمل

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم کے دیوسائی سے متعلق ٹوئٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ! دیوسائی تک عوام کی رسائی کیلئے سڑکیں محمد نواز شریف نے بنائیں، نوازشریف کے لگائے پاور پلانٹس سے عوام دیوسائی کو بجلی مل رہی ہے، آپ ان چیزوں کی بجائے مہنگائی کی فکر کریں۔ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محمد نوازشریف کے لگائے پاورہاؤس سے عوام دیوسائی کو بجلی مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے  دیوسائی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ موسم سرما کی سیاحت اور سکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کے سلسلے میں دیوسائی کے برف زاروں کی ہموار چٹانوں پر سرما میں کی جانے والی پہلی سکی ٹریورس کے مناظر۔ خیال رہے کہ  مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیا اور انہوں نےوزیر اعظم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  وزیر اعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی چینی 52 سے 120 پر پہنچ گئی ہے۔ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی آٹا 35 سے 80 روپے پر پہنچ گیا۔ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی انڈے 84 روپے درجن سے 170 پر پہنچ گئے۔ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی مرغی 158 سے 450 روپے کلو ہوگئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 24 ہو چکی ہے۔ آپ اس کی فکر کریں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب حالیہ سروے نے بتایا کہ ملک کی دو تہائی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے