حکومت

حکومت کی جانب سے عوام کو بڑی سطح پر ریلیف دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کو بڑی سطح پر ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو توانائی کے شعبے میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت سولر پاور سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی پیش نظر وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ خیال رہے کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے