رانا ثناء اللہ

14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے 14 مئی کو انتخابات کرانا ناممن قرار دے دیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی میں بحث کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی رواں ماہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ تاریخ کو صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک ضروری مطلوبہ انتظامات کی تکمیل ممکن نہیں ہے، انتخابات کے التواء یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں 3 رپورٹیں جمع کرائی ہیں، جبکہ عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے کی مزید سماعت کےلیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔ سپریم کورٹ نے مزید سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو طلب بھی نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے