شاہد خاقان عباسی

آئی ایم ایف کا پروگرام وہ ہے جو عمران حکومت نے کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس پر موجودہ حکومت قائم ہے آئی ایم ایف کا پروگرام وہ ہے جو عمران حکومت نے کیا تھا، اب یہ اسی پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بدترین سیلاب آیا ہے، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کی جائے، معاشی مشکلات کے باوجود کوشش ہے عوام کو ریلیف دیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران حکومت نے بار بار معاہدہ توڑا، آئی ایم ایف کا معاہدہ توڑ کر عمران نے حکومت جاتی دیکھ کر پٹرول کی قیمت کم کردی۔ گیس، بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں جس سے معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا، آج جو صورتحال ہے وہ عمران حکومت کی کوتاہیاں اور نالائقی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے عمدہ کام کیا، مشکل فیصلوں پہ پارٹی کے اندر بھی ناراضگی تھی جبکہ چار ماہ کی محنت کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کے ساتھ حکومت کی میٹنگ تھی۔ پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری نے کہا ریاست کا کیا ہو گا؟ اس پہ شوکت ترین نے کہا ریاست کو چھوڑو یہ دیکھو ہماری جماعت کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے