منظور وسان

منظور وسان کی جانب سے ٹرین سے گرے شخص کوبچانے والے پولیس اہلکار کے لیے 50ہزار روپےانعام

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے ٹرین سے گرے شخص کو بچانے والے پولیس اہلکار  جمیل کلہوڑو کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔  ہمیں جمیل کلہوڑو جیسے پولیس اہلکار جوانوں پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے  ٹرین سے گرے شخص کوبچانے والے پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو کے لیے   50ہزار روپےانعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو نے ریلوے ٹریک پر شخص کی جان بچائی تھی، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے کانسٹیبل جمیل احمد کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے کانسٹیبل کی پُھرتی کی داد دیتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے