چوہدری منظور

حکومت نے 3 سال میں 3 وزیر خزانہ تبدیلی کئے، پی پی رہنما کی وفاق پر تنقید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما چوہدری منظور نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین سے کے دوران تین وزیر خزانہ تبدیل کئے لیکن پھر بھی ان سے ٹیکس جمع نہیں ہو پا رہا ، جبکہ اس کے برعکس سندھ حکومت نے  اپنا ہدف پورا کر لیا۔ چوہدر ی منظور نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صداقت عباسی بہتر انداز میں یہ وزارت سنبھال سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرم میں گفگتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما چوہدری منظور نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے ٹیکس اکھٹا نہیں ہو رہا جبکہ سندھ حکومت نے اپناٹیکس ہدف حاصل کرلیا۔ چوہدری منظور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت سیلز ٹیکس نہیں لے سکتی تو صوبوں  کو دیدے۔

واضح رہے کہ اسی پروگرام میں عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق سربراہ شبر زیدی نے کہا کہ میری رائےمیں حفیظ شیخ کو مہنگائی پر نہیں ہٹایا گیا۔ خیال رہے کہ شبر زیدی نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ نے خود کسی اور کو آزمانے کا کہا ہوگا۔ شبرزیدی نے مزید کہا کہ ناکامی خان صاحب کی نہیں، کامیابی مافیاز کی ہے، ٹیکس کلیکشن بڑھنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، بلکہ این ایف سی بڑا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے