رانا ثناءاللہ

عوام کی شدید خواہش ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے نجات دلائی جائے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پسی ہوئی عوام کی شدید خواہش ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت سے نجات دلائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا آج پھر اجلاس ہو رہا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوگی۔ اگر حکومت ڈری ہوئی نہیں تو بوکھلائی ہوئی ضرور ہے، اس بوکھلاہٹ کا مظاہرہ وزیراعظم نے منڈی بہاوالدین میں کیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ بوکھلاہٹ میں پی ٹی آئی کی نااہل حکومت لوگوں کو گرفتار اور مخالفین کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے۔ عوام کی شدید خواہش ہے کہ اس حکومت سے نجات دلائی جائے، موجودہ نااہل حکومت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے