خواجہ آصف

چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک پر دیوار شہدا کےافتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک مایوس شخص ہے، وہ روز نئی کہانی گھڑتے ہیں لیکن اب لوگ ان کی بات پر لوگ اعتبار نہیں کر رہے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افرد کی شکلیں دیکھیں وہ کون تھے؟ واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجا بھی شامل تھا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس سے انکاری ہیں کہ یہ اس کے لوگ نہیں، کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں، بھانجا اور دیگر لوگ وہاں آئس کریم کھانے گئے ہوئے تھے؟۔ آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی مزاحمت کر رہے ہیں، اس سے بڑا بد دیانت شخص کوئی نہیں ہے۔

سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک پر دیوار شہدا کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن کی سالمیت قربانی مانگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے