سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران ہوئی جھڑپ میں پانچ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تو فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد پانچ دہشتگردوں کو مار ڈالا۔  آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کسی اور ممکنہ دہشتگرد کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے