رمضان المبارک

پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 14 اپریل کو ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) برکتوں بھرے مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2021 کا پہلا روزہ 14 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق دنیا میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021کی صبح ہوگی اس روز پاکستان میں 28 شعبان ہوگی اور 12 اپریل کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر خطوں میں غروب آفتاب کے وقت رمضان کے چاند کی رویت ناممکن ہے کیونکہ اس روز غروب آفتاب کے ٹھیک 18 منٹ اور 37 سیکنڈ کے بعد چاند خود بھی غروب ہوجائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قطعی امکان ہے کہ 13 اپریل بمطابق 29 شعبان پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آجائے۔ ذرائع کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر ڈاکٹر شاہد قریشی سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پیر12 اپریل کو رمضان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7  بج کر 30 منٹ پر عمل میں آئے گی اس لیے 12 اپریل کی شام کو دنیا میں کہیں سے ہلال نظر آنے کا امکان نہیں ہے البتہ اس شام امریکی ممالک میں دوربین سے ہلال نظر آنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

 واضح رہے کہ 28 شعبان کراچی میں غروب آفتاب 6 بج کر 52 منٹ اور 39 سیکنڈ پر ہے جبکہ غروب ہلال7 بج کر 11منٹ اور16سیکنڈ پر ہوگا اور فرق غروبین 18 منٹ 37 سیکنڈ ہوگا جبکہ اس روز پیر کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 12 گھنٹے 50 منٹ ہوگی اورہلال غروب آفتاب کے بعد صرف 18 منٹ 37 سیکنڈ میں ہی غروب ہو جائے گا، لہٰذا اس روز چاند کی رویت ممکن نہیں ہوگی۔ تاہم 13 اپریل 2021  کی شام چاند پوری دنیا میں آسانی سے نظر آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے