شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل انیشیٹوٹ آف سی پی آر ٹریننگ “پی ایم لائف سیورز ٹیم” کا لوگو جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل انیشیٹوٹ آف سی پی آر ٹریننگ “پی ایم لائف سیورز ٹیم” کا لوگو جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم اسٹریٹجک ریفارمز ہیڈ سلمان صوفی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل انیشیٹوٹ آف سی پی آر ٹریننگ “پی ایم لائف سیورز ٹیم” کا لوگو جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اسٹریٹجک ریفارمز ہیڈ سلمان صوفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سی پی آر ٹریننگ، پروگرام ملک بھر میں شروع کیا جائے گا  جس کے ذریعے تربیت یافتہ شخص ایمرجنسی resuscitation فراہم کر کے بہت سی جانیں بچا سکتا ہے، وزیر اعظم کی لائف سیور ٹیم کا رکن بننے کے لیے ایک شہری اپنے مقامی محکمہ صحت اور 1122 کے ساتھ یا کسی نامزد ہسپتال میں رجسٹر ہوگا۔

واضح رہے کہ سلمان صوفی نے مزید کہا کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد شہری اپنے پڑوس میں 10 یا اس سے زیادہ شہریوں کو تربیت دینے کا عہد کرے گا، پی ایم لائف سیور ٹیم کاجو رکن زیادہ سے زیادہ شہریوں کو تربیت دے گا، وزیر اعظم کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام حاصل کرے گا۔ وزیر اعظم اس ٹریننگ پروگرام کا جلد افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے