مولانا فضل الرحمن

حکومت غیرملکی مہمانوں خصوصا چینی بھائیوں کی حفاظت کا بھرپور انتظام کرے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو غیرملکی مہمانوں بالخصوص چینی بھائیوں کی حفاظت اور ان کے لئے پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکیوں اور اپنے ہم وطنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ متاثرین اور لواحقین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، حکومت غیرملکی مہمانوں خصوصا چینی بھائیوں کی حفاظت کا بھرپور انتظام کرے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں غیرملکی اساتذہ کی وین میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے