ایپل کمپنی

ایپل نے آئی فون 13 سیریز کے 4 فونز متعارف کردیے

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کا انتظار ختم کردیا، ایپل کی جانب سے آئی فون سیریز کے 4 فونز متعارف کر دیئے۔  ایپل کی جانب سے متعارف کرئے گئے فونز میں آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرومیکس شا  مل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل 13 سیریز کو متعارف کروانے کی ورچوئل تقریب منگل کے روز کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی جہاں کمپنی کے سی ای او ٹم کک اور کمپنی کے حکام نے5 جی سپورٹ کرنے والے  ایپل 13 سیریز کے 4 موبائل فونز کو متعارف کرایا۔ اس کے علاوہ ایپل نے اپنے آئی پیڈ اور ایپل واچ کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے کہا کہ آئی فون 13 میں تیز اسپیڈ کے لیے کسٹم 5G اینٹیناز اور ریڈیو کمپونینٹس موجود ہوں گے جبکہ آئی فون 13 صارفین کیلئے 5 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ یاد رہے کہ آئی فون 13 میں A15 بایونک نامی ایک نئی چپ لگائی گئی ہے جو کہ فون کے کیمرے کو ٹیکسٹ کی طرف اشارہ کرنے پر خود بخود پتہ لگانے جیسی خصوصیات فراہم کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے