مریم نواز

وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے۔ مریم نواز

تونسہ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، سیلاب زدگان کی بحالی کی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پنجاب کے علاقے تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں متاثرین سے ملاقات کی جس میں ان کی مشکلات اور مسائل سنے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر متاثرین سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تونسہ میں بہت تباہی ہوئی ہے، گھر تباہ ہو گئے اور فصلیں ختم ہو گئیں، جب تک آپ لوگ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوں گے، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ مریم نواز نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ مصیبت میں گھرے سیلاب زدگا ن کی مدد کیلئے اپنا حصہ ضرور نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے