دلیپ کمار

اداکاری کے مغلِ اعظم دلیپ کمار کی آج 100 ویں سالگرہ، ممبئی میں تقریب کا انعقاد

ممبئی (پاک صحافت) ادکاری کے مغل اعظم دلیپ کمار کی آج سویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ممبئی میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب میں سائرہ بانو شوہر کا فلمی پوسٹر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق دوران تقریب سائرہ بانو نے اپنے انداز میں خود بھی شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دلیپ کمار فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم فیسٹیول کے تحت دلیپ کمار کی سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی فلموں ’آن‘، ’شکتی‘ اور ’دیوداس‘ کو ایک بار پھر سنیما گھروں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے