حمزہ شہباز

آئین شکنی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائےگا، حمزہ شہباز

لاہور (پا ک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے سابق حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آئین شکنی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، عمران خان کھلاڑی نہیں ہے اس نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی ، یہ نااہل تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے جانے کے بعد ہم نئے سے پرانے پاکستان میں لوٹ رہے ہیں، عمران نیازی آیا تو گروتھ ریٹ منفی ہوگیا، پاکستانی روپیہ 38فیصد گرگیا۔ آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے نے خودکشی کیوں نہیں کی؟

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران نیازی کا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ دراصل سازش تھی ، آج کے پی ، سندھ اور پنجاب میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ 50لاکھ گھر تو دور کی بات 50 ہزار گھر بھی عوام کو نہیں ملے۔ عمران خان آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے، عمران خان گلا پھاڑ کر کہہ رہا ہےکہ میرے ساتھ سازش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے