حسین نواز

حسن اور حسین نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز نے قاضی مصباح ایڈووکیٹ کے ذریعے ایون فیلڈ ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

قاضی مصباح الحسن ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ حسن اور حسین نواز نے 12 مارچ کو پاکستان آنا ہے، دونوں ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہو کر خود کو سرنڈر کرنا چاہتے ہیں، دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل واپس لے لی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بھی بری ہوچکے ہیں۔

قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ کل کے لیے نوٹس کر دیں لاہور سے آنا ہوتا ہے، 2 درخواستیں اور بھی ہیں ان پر بھی معطل کر دیں۔ بعدازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا اور ایک روز کے لیے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے