کابینہ

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں متعدد نئے چہروں کے ساتھ پرانے وزراء بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، چوہدری شافع، شیر علی گورچانی، فیصل کھوکھر، سہیل شوکت شامل ہیں۔ کابینہ میں متعدد نئے چہروں کے ساتھ پرانے اور تجربہ کار وزرا بھی شامل ہیں۔ تقریب حلف بردای کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے پورا پیکج بنا رہی ہوں سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب کو معاشی حب بنائیں گے یہ میرا خواب ہے، جسے ہر صورت پورا کریں گے۔

صوبائی وزرا میں مجتبی شجاع الرحمان، ڈاکٹر رمیش سنگھ اروڑا، بلال یاسین، سلمان رفیق، عمران نذیر، سید عاشق حسین، رانا سکندر حیات، کاظم پیرزادہ، ذیشان رفیق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صہیب بھرت، بلال اکبر خان اور خلیل طاہر سندھو نے بھی حلف اٹھایا۔ صوبائی کابینہ میں دو خواتین اور دو اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف آئی ایم ایف

وزیراعظم کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے