شرجیل میمن

ہر پرتشدد واقعے کی ایف آئی آر میں عمران خان کو نامزد کیا جائے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہر پرتشدد واقعے کی ایف آئی آر میں عمران خان کو نامزد کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی ہے، تین دن سے تماشہ چل رہا ہے جو چھوٹی بات نہیں ہے۔ جو شخص آئین و قانون کو کنٹینر پر روند رہا تھا تب بھی کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں شرپسندی کے کام کیے گئے، لوگوں کو اکسایا گیا، کیا جوڈیشل ریمانڈ میں ہونے والے کسی شخص کو عدالت نے بلایا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے کیلئے آئین قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، مجھے بھی عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا مگر اس پر تو کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے