بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے ان کی آواز کو ہرگز نہیں دبا پائے گا: میر واعظ

بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے ان کی آواز کو ہرگز نہیں دبا پائے گا: میر واعظ

سرینگر (پاک صحافت)  مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یاد رکھ لے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے ان کی آواز کو ہرگز نہیں دبا پائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو یہ حقیقت تسلیم کرلینی چاہیے کہ وہ جو اقدمات مقبوضہ علاقے میں کر رہی ہے ان سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے اور جلد یا دیر اسے مسئلہ کشمیر حل کرنا پڑے گا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جو گزشتہ 19ماہ سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں سرینگر میں ایک انٹرویو میں افسوس ظاہر کیا کہ کشمیریوں کے تمام انسانی اور مذہبی حقوق طاقت کے بل پر سلب کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مسلسل گزشتہ 82 جمعہ سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کر نے دی گئی، انہوں نے کہا کہ بطور میر واعظ انکا یہ فرض ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد جس میں 5 اگست 2019 کے بعد تیزی آئی ہے کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

میر واعظ نے کہا کہ حریت قیادت کا مسئلہ کشمیر پر ایک اصولی موقف ہے جس کی پوری دنیا حمایت کر رہی ہے حتیٰ کہ چین، امریکہ اور برطانیہ بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ مسئلے کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب حریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری اور محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر کے باہر پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔

کشمیر ایڈیٹرز گلڈ اور کشمیر پریس کلب نے اپنے بیانات میں بھارتی پولیس کیطرف سرینگر میں دو فوٹو جرنلسٹوں پر تشدد کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے شفاعت فاروق اور ثاقب مجید نامی فوٹو جرنلسٹوں کو اس وقت مارا پیٹا جب وہ گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر کے باہر بھارت مخالف مظاہرے کی کوریج کر رہے تھے۔

جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے رہنما مولوی عامر احمد نے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجلاسوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشا میں امن و ترقی مسئلہ کشمیر کے حل کیساتھ منسلک ہے۔

جموں و کشمیر یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ کی جنرل سیکرٹری سمینہ قادر نے اپنے بیان میں تحریک حریت جموں و کشمیر کے غیر قانونی طورپر نظر بند 78 سالہ رہنما محمد یوسف مکرو کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ

پیلوسی: پارٹی کی نامزدگی سے دستبردار ہونے میں بائیڈن کی تاخیر ہمیں بہت مہنگی پڑی

پاک صحافت ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے