علامہ مسعودالرحمان

سنی علما کونسل کے اہم رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل علامہ مسعودالرحمان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل علامہ مسعودالرحمان پر فائرنگ کردی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ علامہ مسعودالرحمان عثمانی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور نامعلوم شخص بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی پر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ تھانہ کھنہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کردی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

لاش اور زخمی کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس کے بعد کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی فنڈز نے پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے