مریم اورنگزیب

گزشتہ 4 سال بدحالی کا سفر تھا، اب سمت استحکام کی طرف ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گذشتہ 4 سال بدحالی کا سفر تھا، اب سمت استحکام کی طرف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے۔ زراعت، بزنس اور نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف عوام بجٹ میں دیکھے گی۔ 4 سال کی نالائقی، نااہلی، چوری، کرپشن اور معیشت کی تباہی سے عوام میں مایوسی پھیلی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سال 2013 میں معیشت کو جس طرح سیدھے راستے پر ڈالا تھا اسی سمت کے تعین کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سال24-2023 کا بجٹ آج پیش کر رہے ہیں جس میں 1150 ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں۔

انفراسٹرکچر کیلئے 491.3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، توانائی شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے کی ترقی کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے