مولانا فضل الرحمن

ایک طرف مذاکرات کی دعوت جبکہ دوسری طرف ہتھوڑا دکھایا جا رہا۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ایک طرف مذاکرات کا کہا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف ہتھوڑا دکھایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کسی بھی سطح پر تحریک انصاف سے مذاکرات نہیں کرے گی، ہم سینیٹ میں بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں لیکن جماعت کی سطح پر فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی سڑکوں پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلسے اور جلوس کیے جائیں گے، مجلس عاملہ جلد ہی جلسوں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول تیار کرلے گی۔ ہم پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے حامی ہیں کیونکہ اگر پنجاب میں پہلے انتخابات ہوگئے تو جیتنے والی جماعت پورے ملک میں ہونے والے الیکشنز پر اثر انداز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے