واٹس ایپ

واٹس ایپ نے خود کو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کر دیا

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ نے ایک دلچسپ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن (آئی فونز صارفین) کے لیے خود کو میسج کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مگر ابھی چند افراد کو ہی دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کو  تمام صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا۔ کمپنی کے مطابق اس نئے فیچرز سے صارف کے لیے ‘خود’ تک رسائی آسان ہوجائے گی۔خود کو بھیجے جانے والے تمام میسجز لنکڈ ڈیوائسز پر نظر آئیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اگر آپ یہ سوچ کر حیران ہورہے ہوں کہ آخر کوئی فرد خود کو میسج کیوں کرے گا تو جان لیں کہ یہ بہت کارآمد فیچر ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے فون میں کوئی تفصیل جیسے پاس ورڈ، لنک، تصویر یا گھر کا پتا موجود ہو تو اس تک فوری رسائی واٹس ایپ کے اس فیچر کے ذریعے ممکن ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے