رمیش کمار

تین وفاقی وزراء تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف  رہنما رکن قومی قومی اسمبلی  رمیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ تین وفاقی وزراء پی ٹی آی کو خیرآباد کہہ چکے ہیں۔  یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے ایک انٹریو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں حکومت کے 24 ایم این ایز موجود ہیں جن میں رمیش کمار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے تین وفاقی وزراء بھی پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔ دوسری جانب سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی کے ایک اور ایم این اے نواب شیر وسیر کا کہنا تھا کہ وہ اگلا الیکشن  پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے، آزاد لڑیں گے یا عوام سے پوچھ کر فیصلہ کریں گے۔

واضح  وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی فہرست ایک اداے کی جانب سے پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ راجہ ریاض، نورعالم خان، نواب شیر وسیر، رانا قاسم نون، غفار وٹو ، ریاض مزاری، باسط بخاری، احمد حسن ڈیہڑ، ‏نزہت پٹھان اور وجیہہ اکرم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے