اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے مارننگشو کی ماہانہ تنخواہ بتادی

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے پاکستان میں مارننگ شو کی روایت قائم کی جس سے مارننگ شوز کو مقبولیت ملی۔ حال ہی میں یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ مارننگ شو ہوسٹ کیا کرتی تھیں جب اس سے چینل کا بہترین ریونیو بنتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارننگ شو کے یومیہ پیسے نہیں ملا کرتے تھے بلکہ ماہانہ تنخواہ ہوتی تھی۔

انٹرویو کے دوران نادیہ نے کہا کہ مارننگ شو سے متعلق انہوں نے بتایا ‘2003 میں مجھے دبئی میں مارننگ شو کرنے پر پاکستانی ایک لاکھ روپے ملا کرتے تھے جو دبئی کے لحاظ سے بہت کم تھے’۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے دراصل پتا ہی نہیں تھا کہ میری ویلیو کیا ہے اور میں چینل کو کیا دے رہی ہوں اور یہ بات چینل کو بھی نہیں معلوم تھی، 2004 میں جب میں کراچی آئی تو میں نے شو چھوڑ دیا، چینل نے بھی کچھ نہیں کہا’۔

واضح رہے کہ نادیہ خان نے بتایا کہ ‘دبئی سے جب شو کرتی تھی تو ایک کمرشل شو کے دوران نہیں چلتا تھا، مارننگ شو ختم ہوا تو چینل پر کالز کی بھرمار لگ گئی کہ نادیہ کہاں ہے اور مارننگ شو کہاں ہے؟’ نادیہ خان کے مطابق ‘2005 کی بات ہے جب میں پنڈی میں تھی، مجھے فون آیا کہ کراچی سے آکر شو کا دوبارہ آغاز کریں، گھر اور گاڑی سمیت مجھے تمام آسائشات دی گئیں۔ اس وقت مجھے آسائشات بہت ملیں لیکن تنخواہ کم تھی۔ جس کے بعد میں نے اپنی تنخواہ 3 گنا بڑھانے کا کہا یعنی ایک لاکھ سے میری ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ کردی گئی’۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے