ہمایوں سعید

نیوزی لینڈ نے اپنے عجیب اقدام سے لاکھوں شائقینِ کرکٹ کو مایوس کیا، ہمایوں سعید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہمایوںسعید نے   نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کو عجیب  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنے عجیب اقدام سے لاکھوں شائقینِ کرکٹ کو مایوس کیا ہے۔ ’ بغیر کسی ثبوت کے آخری منٹ کی منسوخی کوئی معنی نہیں رکھتی۔‘

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہمایوں سعید نے  سمارجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل دورہ منسوخ کرنا نیوزی لینڈ کا ایک عجیب اور پریشان کُن اقدام ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں امن و امان مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، ہماری سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے کام میں شاندار ہیں۔‘

واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ ’نیوزی لینڈی کا یہ اقدام لاکھوں شائقینِ کرکٹ کے لیے مایوس کُن ہے۔‘ یاد رہے کہ رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے