نوید قمر

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے، نوید قمر

اسلام آباد  (پاک صحافت) وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نوید قمر نے بتایا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ہے۔نوید قمر نے کہا کہ پاکستانی اشیا یورپی یونین برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر کے مطابق  یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سےنکال دیا ہے، ان خامیوں کو دور کرلیا ہے، یہ اب بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لیےخطرہ نہیں۔ نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے