مریم نواز

تین سال عوام کا استحصال کرنے والے اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال سے مسلسل عوام کا استحصال کرنے والے اب عوام کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ اس لئے عوامی عدالت سے بھاگنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ڈسکہ انتخابات ملتوی ہونے پر جشن منارہے جبکہ انتخابات ہوں گے اور عوام اپنی رائے کا اظہار ضرور کرے گی۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کو ڈر کس بات پر ہے عوام سے، ووٹ سے یا یوم حساب سے؟

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عوام اب تم لوگوں سے بیزار ہوچکی ہے اور ووٹ کی پرچی تمہاری جعلی حکومت کے لئے موت کا پروانہ ثابت ہوگی۔ حکومت کبھی عوام کو ووٹ ڈالنے سے روکتی ہے اور کبھی نواز شریف اور اس کی بیٹی کا ساتھ دینے سے روکتی ہے۔ ملکی ادارے عوام کے ہیں اور یہ ادارے عوام کے غیض و غضب سے تمہیں نہیں بچاسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے