نئے پاکستان کے بجائے نئے قبرستان بنائے جا رہے ہیں

نئے پاکستان کے بجائے نئے قبرستان بنائے جا رہے ہیں:سراج الحق

لاہور (پاک صحافت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی قوم لاوارث بن چکی ہے، حکمران ترقی کا مطلب بنی گالہ کی خوشحالی سمجھتے ہیں۔ سراج الحق نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو خود کوئٹہ جانا چاہیے۔ چوکوں چوراہوں میں نوجوان مارے جا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اسٹیبلشمنٹ کو آنے کی ضرورت نہیں ،جو کہتی ہے ہو جاتاہے ۔بات چیت کے لئے حکومت اپنے آپ کو بااختیار ثابت کرے ۔ وزرا خود بے اختیاری کی شکایتیں کررہے ہیں ۔ جلسے جلوس کرنااپوزیشن جماعتوں کا حق ہے ، کسی اور فریق کو مداخلت کا اختیار نہیں، وزیراعظم کا کوئٹہ نہ جانا ظلم ہے ۔ پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کی بجائے نئے قبرستان بنانا شروع کر دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا جو وفادار ہے وہ ملک کا غدار ہے: مولانا فضل الرحمٰن

قاضی حسین احمد ؒ کی یاد میں منصورہ میں ہونے والی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی ڈ ی ایم کا اختلاف پالیسیوں پر نہیں بلکہ اقتدار کے حصول پر ہے ، پاکستان اس وقت ایک لاوارث ملک بن چکا جہاں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے ۔ مچھ میں گیارہ لوگوں کو ذبح کردیا گیا ۔ پشاور میں گیارہ طلبہ کو شہید کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے چوکوں چوراہوں میں نوجوان مارے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکمران سمجھتے ہیں کہ انہیں نوبل پرائز ملے مگر عوام رو رہے ہیں۔سراج الحق نےمزید  کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کے عفریت پر قابو نہ پایا گیا تو عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑنے میں دیر نہیں لگائیں گے ، جس دن جماعت اسلامی نے اسلام آباد کا رخ کر لیا مطالبات منوائے بغیر واپس نہیں آئے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے