شہباز شریف

وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کی جان بچانے کیلئے یونیسیف سے مدد کی اپیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کی جان بچانے کے لئے عالمی ادارے یونیسیف سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔ جن کو اولین فرصت میں سہولیات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ بدقسمتی سے 400 بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا نشانہ ان بچوں کی جان بچانے کے لئے یونیسیف، دیگر عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔ جو اس مشکل وقت میں بچوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے