جے یو آئی

جے یو آئی کے رہنما پر قاتلانہ حملہ

پشاور (پاک صحافت) جے یو آئی کے رہنما پر بم سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے سالار عبدالسلام حقانی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی فاٹا کے سالار عبدالسلام حقانی معمول کے مطابق اپنے گھر سے درس و تدریس کے لئے مدرسے جارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد سے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے میں عبدالسلام حقانی شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں پشاور منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جے یو آئی فاٹا کے شعبہ نشر و اشاعت نے عبدالسلام حقانی پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں علی الصبح نصب شدہ بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے