نوکیا فون

نوکیا کی جانب سے 5 جی فون اور اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ اگلے ماہ متعارف کرانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) معروف ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کی جانب سے فائیو جی فون اور اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ اگلے ماہ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کمپنی کی جانب سے چند فیچر فونز اور اسمارٹ فونز کے ساتھ ایک بڑے ڈبے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے 6 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے 6 اکتوبر کو نوکیا جی 50 فائیو جی اسمارٹ فون اور کئی سال بعد پہلا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ جی 50 اس کمپنی کا کم قیمت 5 جی فون ہوگا۔ کمپنی کے مطابق جی 50 فائیو جی میں اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ فون میں 6.8 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور 4850 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ٹیبلیٹ میں 10.36 انچ ڈسپلے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔ ٹیبلیٹ میں ممکنہ طور پر یونی ایس او سی کا کوئی پراسیسر ہوسکتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم، 4 جی اور وائی فائی اونلی سپورٹ بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ 2015 کے این 1 کے بعد نوکیا کا پہلا ٹیبلیٹ بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے