ہائی کورٹ لاہور

عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کردی

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ مریم نواز نیب آفس میں پیشی کے لئے اکیلی آئیں،  عدالت انہیں ہجوم کے ساتھ نیب آفس آنے سے منع کرے۔ تاہم عدالت نے اس کو سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کردی اور کیس کو نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ہائی کورٹ نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے خلاف نیب کی درخواست نمٹا دی ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوٸی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سردار سرفرازڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی مریم نواز کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ خیال رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے کہا یہ سیاسی معاملہ ہے اس میں عدالت کو کیوں گھسیٹا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلاٸل دیے کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں طلب کر رکھا ہے ۔ مریم نے اعلان کیا کہ وہ سیاسی کارکنوں کا ہجوم ساتھ لے کر آٸیں گی ان کے بیانات بھی دھمکی آمیز ہیں، جس سے امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ لہذا عدالت انھیں ایسا کرنے سے روکے ۔ جس پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ اس معاملے کو عدالت میں لانے کی کیا ضرورت ہے یہ تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے