بی آر ٹی

بی آر ٹی کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا سامنا

پشاور (پاک صحافت) بی آر ٹی پر تعمیراتی کام نامکمل ہونے کے باعث اسے سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ دستاویز کے مطابق چمکنی اور حیات آباد پلازہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے، ان پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے بس سروس متاثر ہو رہی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دونوں پلازہ پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے حکومت کو 30 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کو سالانہ 4 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے، یہ منصوبہ نقصان میں چل رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں پلازہ جلد تعمیر کریں گے تاکہ ریونیو بڑھایا جائے، جس کے لیے فنڈ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پاس پڑے ہیں، حکومت نے پی ڈی اے حکام کو پلازوں کی تعمیر کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے