آذربائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا

اسلا م آباد (پاک صحافت) آذربائیجان سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے کی پہلی پرواز لاہور پہنچی۔  باکو سے پہلی پرواز J25047 نے رات 11 بج کر 36 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  آذربائیجان ایئر لائن کی افتتاحی پرواز میں باکو سے 15 مسافر لاہور پہنچے، نگراں وزیر ہوا بازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کو خوش آمدید کہا۔ آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، آذربائیجان ایئر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی لاہور سے باکو کے لیے پہلی پرواز رات 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی، لاہور سے 80 مسافر واپسی کی پرواز J25048 سے باکو روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے