ملیحہ لودھی

جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں، ملیحہ لودھی

اسلام آباد (پاک صحافت) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پہلی بار ایران اور اسرائیل کی براہِ راست محاذ آرائی ہوئی ہے، جنگ خطے میں پھیلی تو پاکستان پر بھی اثرات ہوں گے، جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی جس کے بعد ایران پر اندرون اور بیرونِ ملک سے بہت دباؤ تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی رائے اسرائیل کے خلاف ہوئی ہے، امریکی عوام بھی چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ خطے میں جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں، سفارتی سطح پر کچھ کوششیں ہو رہی ہیں کہ اسرائیل کو مزید ایکشن سے روکا جائے، خطے میں عدم استحکام کے اثرات ہمارے خطے پر بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل سفارتی کوششیں امریکا کی طرف سے ہوں گی کہ جنگ بڑھ نہ جائے، لگتا نہیں کہ چین اور روس ایران کی مذمتی قرار داد کی حمایت کریں، چین اور روس بھی چاہیں گے کہ ناصرف غزہ بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں بھی جنگ بند ہو، سعودی عرب یا کوئی اور ملک جنگ میں اضافہ نہیں چاہے گا، پاکستان سمیت مسلم ممالک کا متفقہ جواب آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے