اپوزیشن احتجاج

بلوچستان اسمبلی، اپوزیشن ارکان 10 روز سے تھانے میں موجود، پولیس کا گرفتاری سے انکار

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پچھلے 10 روز سے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں گرفتاری دینے کے لئے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے سے انکار کیا جارہا ہے۔  ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جن کا  کہنا ہےکہ انہیں گر فتار کیا جائے یا پھر ان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اراکین نے  بجٹ اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج پر پولیس کی جانب سے مقدمے کے اندراج کے بعد تھانے آکر گرفتاری دینےکے لیے دھرنا دیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے اراکین اسمبلی کو اب تک   گرفتار نہیں کیا جاسکا  اور حکومت بھی  ایف آئی آرکے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان سخت گرمی اور مچھروں کی بہتات کے باوجود تھانے میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قائدِ حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر کا کہنا تھا کہ ہم تینوں جماعتوں نے بیٹھ کر فیصلہ کیا ہے کہ جو ظلم ہورہا ہے اس کو روکنے کے لیے اقدامات ہونے چاہیے تو جلد اس کا سسٹم بن جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے