شرجیل میمن

صدر عارف علوی کو عہدے اور کردار کو سمجھنا چاہیے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کو اپنے  عہدے اور کردار کو سمجھنا چاہیے۔ ان کو ٹائیگر فورس کے رکن کی طرح کام نہیں کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی بیان میں صدر عارف علوی کے بیان ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر اپنے عہدے اور کرادر کو سمجھیں اور  ٹائیگر فورس کے رکن  نہ بنیں۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن نے مزید لکھا ہے کہ صدرِ پاکستان افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ بدقسمتی سے صدر کا بیٹا مسلح افواج کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے