احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت نے سب منصوبوں کو سفید ہاتھی بنا دیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے سب منصوبوں کو سفید ہاتھی بنا دیا ہے، تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت کو بجٹ میں اتنے یوٹرن لینے پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے سب اداروں کے ساتھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کو اس لیے ہٹایا گیا کہ وہ حکومت کی کرپشن کو روک رہے تھے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس حکومت نے پی آئی اے اور ریلوے سمیت سب کچھ تباہ کر دیا ہے، پی ڈی ایم 5 جولائی کو عوامی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جو کرسکتی  تھی ہم نے کیا، ہم نے حکومت کو مجبور کیا کہ ٹیکس واپس لیا جائے، ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے