شہباز شریف

کروڑوں بچوں کیلیے تعلیم کے بندوبست تک قائداعظم کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کروڑوں بچوں کیلیے تعلیم کے بندوبست تک قائداعظم کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دانش اسکول سائٹ کے معائنے کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی اور خوش حالی کے راہ پر چل سکتی ہے کہ ہی اپنی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔ دانش اسکول میں بیشتر ایسے بچے ہیں جو بہت ذہن ہیں مگر ان کے والدین کے پاس تعلیم کے وسائل کم تھے یا ان کے والدین اس دنیا سے چلے گئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دانش اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے معماران وطن دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ دانش اسکول کا جب ہم نے آغاز کیا تھا تو مخالفین نے ہمیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، تب ہم نے کہا تھا کہ اگر امیروں کے بچوں کے لیے ایچی سن کالج جیسے تعلیمی ادارے بن سکتے ہیں تو پھر غریب کے ذہین بچوں کے لیے بھی ایسے تعلیمی ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے اسکول ایسے ہیں جہاں صرف امرا کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں جو کہ اچھی بات ہے لیکن اچھی تعلیم صرف امرا ہی کے بچوں کا حق نہیں بلکہ غریب کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات کے تمام مواقع دستیاب ہونے چاہییں۔ اسی سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے ہم نے دانش اسکولوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے