الیکشن کمیشن

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہوسکتے، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کو کی جائے گی، ملک بھر میں 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دی جائیں گی، 5 ستمبر سے7 ستمبر تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، حلقہ بندیوں سے متعلق انتظامی امور 31 اگست تک مکمل کیے جائیں گے۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی حلقہ بندی کمیٹیاں 21 اگست تک قائم کردی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 10 نومبر سے 9 دسمبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلے کرے گا۔ نئی حلقہ بندیوں کو 14 دسمبر تک حتمی شکل دی جائے گی، 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے