مریم اورنگزیب

مریم نواز آج سے ضمنی انتخابات کی مہم شروع کریں گی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج سے پنجاب بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن مہم شروع کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مریم نواز شریف آج سے ضمنی انتخابات کی مہم شروع کریں گی، مریم نواز شریف آئندہ تین روز اجتماعات سے خطاب کریں گی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز آج شام حلقہ پی پی 167، اتوار بازار گرین ٹاؤن میں خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کل 3 جولائی کو حلقہ پی پی 158، دھرم پورہ میں ورکرز سے خطاب کریں گی، وہ 4 جولائی کو حلقہ پی پی 170، باگڑیاں چوک میں ورکرز سے خطاب کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے