خواجہ سعد رفیق

امریکی فوجی بیس کے متعلق پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کی جائے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی فوجی بیس کے متعلق پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کی جائے جبکہ دفتر خارجہ کی وضاحت غیرتسلی بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی فوجی بیس کیمپ کے متعلق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری وضاحت کو غیرتسلی بخش قرار دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کی جائے۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ پاک امریکا ایئر گراؤنڈ کمیونیکیشن معاہدہ یقیناً 2001 میں ہوا ہوگا، بتایا جائے معاہدے کی میعاد کیا تھی؟ کب سے عملدرآمد نہیں ہو رہا؟۔ نیا معاہدہ نہیں ہوا تو کیا پرانے معاہدے کی تجدید ہوئی؟ پرانے معاہدے کی تجدید ہوئی تو کس نے کی؟۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ معاملے کو کابینہ اور اسمبلی میں زیربحث کیوں نہیں لایا گیا؟ قومی سلامتی سے متعلق اس معاملے پر پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے