صبا قمر

اداکاروں کو میری وقت کی پابندی کی عادت کی وجہ سے شکایت ہوتی ہے، صبا قمر

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو میری وقت کی پابندی کی عادت کی وجہ سے شکایت ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ اس عید الفظر پر نئی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ سنیما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے، جس میں اداکارہ صبا قمر، اداکار سید جبران اور زاہد احمد مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد احمد نے فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبا کی وقت کی پابندی کے بارے میں شکایت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ’ایک مرد کے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے آپ کبھی کبھی یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ خاتون کے مرکزی کردار میں جو اداکارہ ہیں وہ یہاں وہاں تھوڑاغصہ کرتی نظر آئیں، یا کبھی تھوڑا دیر سے سیٹ پر آئیں اور آپ کوبھی ایسا کرنے کا کچھ موقع دیں‘۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے مزید کہا کہ’بدقسمتی سے، اس فلم کے تجربے کے دوران، مجھے سیٹ پر ڈیوا(Diva) کہا جا رہا تھا کیونکہ کبھی کبھی میں سیٹ پر دیر سے آتا تھا  اور اگر میں اچھی طرح سے نہیں سویا تو میں صرف سیٹ پر سونا چاہتا تھا!‘ زاہد احمد نے کہا کہ’میں ان میں سے کسی بھی عیش و آرام کے لیے صبا قمر کا سہارا نہیں لے سکتاتھا‘۔اُنہوں نے ہنستے ہوئے صبا قمر کے بارے میں کہا کہ’اور اب  میں صبا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے بارے میں دو دفعہ سوچ رہا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے