پیپلزپارٹی

ایم کیو ایم کے کئی سابق رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کئی سابق رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی شخصیات آج پیپلز پارٹی میں ہیں، پیپلز پارٹی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کی ہیں تو ایم کیو ایم کے ساتھی شامل ہو گئے ہیں۔ ایم کیو ایم لوگوں کو خوفزدہ کر رہی ہے، یہ مناسب نہیں، تمام شہریوں اور سیاسی ورکرز کو آزادی حاصل ہے کہ اپنی سیاست کا تعین کر سکیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے لوگ مختلف جماعتوں میں گئے، پیپلز پارٹی کراچی میں مقبول ہو رہی ہے، یہ کراچی کی سب سے بڑی اور مضبوط جماعت ہے، جس نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، لوگوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ منصور، سیف یار خان، وسیم قریشی، مزمل قریشی اور دیگر میرے ساتھ ہیں، ان کا تعلق پہلے ایم کیو ایم سے تھا اب یہ پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ہیں، ایم کیو ایم بدقسمتی سے پی ایس پی کے نرغے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے