بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش

کراچی (پاک صحافت) برصغیر کے مسلمانوں کو دنیا کا سب سے بڑا تحفہ دینے والے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ اسی حوالے سے آج ملک بھر میں تقاریب، سیمنار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔ آج کے دن ملک کے سرکاری اور نجی اداروں میں بابائے قائد کے پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے تقاریب، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں، اتحاد، تنظیم اور ایمان پر عمل کرکے ہی ہم کامیابی کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ قائداعظم کےاصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی خراج عقیدت کا بہترین طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے