خالد مقبول صدیقی

عمران خان کی تقریر سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ سیاسی تقاریر میں تہذیب اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا سیاسی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ماں، بہن، بیٹی چاہے کسی کی ہو وہ لائقِ عزت و تکریم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملتان میں ہونے والے جلسے میں پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے لئے دیئے گئے ریمارکس کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو گفتگو کرتے ہوئے مشرقی روایات کو سامنے رکھنا چاہیے۔ پاکستانی سیاست میں قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی خدمات قابل قدر ہیں اور مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہمارے معاشرے میں سانجھی ہوتی ہیں ۔

واض رہے کہ جاری بیان میں خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ سیاسی اختلاف کا یہ مطلب نہیں کہ بہن بیٹی کا تقدس ملحوظِ خاطر نہ رکھا جائے اور موجودہ صورتحال میں اس تقریر سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ مستقبل میں ایسی تقاریر و بیانات سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے