نثار کھوڑو

ملک میں آج جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کی ہی مرہون منت ہے۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ملک میں آج جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کی ہی مرہون منت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی گیارویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مادر جمہوریت بیگم نصرت کی گیارہویں برسی عقیت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ نئودیرو ہاؤس میں بیگم نصرت بھٹو کی روح کے ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی جدوجہد میں سختیاں برداشت کیں مگر جھکنا قبول نہیں کیا۔ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے تکالیف برداشت کرکے آمریت کا مقابلہ کیا جبکہ ملک میں آج جمہوریت بھی بھٹو خاندان کی قربانیوں کی ہی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آج تک جمہوریت کے خلاف سازشیں اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جمہوری قوتیں مل کر سازشوں کا مقابلہ کرکے جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے