پی ڈی ایم اجلاس

غلطی تسلیم کئے بغیر پی پی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی اور اے این پی کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرنے یا وضاحت دینے کے بغیر دونوں جماعتوں کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ن لیگ سیکٹریٹ اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے جب کہ اس دوران پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق معاملات پربھی غور ہوگا۔

مسلم لیگ ن نے وضاحت یا غلطی تسلیم کیے جانے تک پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی تجویز دی ہے۔ اجلاس میں شہبازشریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی اور طاہر بزنجو بھی شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے